“ملتان ایل پی جی کنٹینر حادثہ: مزید دو ہلاکتیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18”

“ملتان ایل پی جی کنٹینر حادثہ: سوگ کی فضا، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی”

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان کے علاقے فہد ٹاون میں ایل پی جی کنٹینر کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا کنٹینر دھماکے میں جھلسنے والے مزید دو مریض جان کی بازی ہار گئے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی علاقے میں بدستور سوگ کا سماع ہر روز جنازے اٹھائے جانے لگے برن سنٹر ملتان میں گذشتہ روز دم توڑنے والوں میں 25 سالہ رمضان ولد خادم حسین جاں بحق ہوا جسکا جسم 70 فیصد جھلس گیا تھا اور وہ برن سنٹر کے آئی سی یو روم پانچ میں زیر علاج تھا اسی طرح اسی المناک حادثے میں حلیمہ بی بی ذوجہ ظفر بھی گذشتہ روز جاںبحق ہوئی ہیں۔
ان کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس چکا تھا اور وہ برن سنٹر میں آئی سی یو میں کمرہ نمبر تین میں زیرعلاج تھیں دونوں ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی اب تک کی تعداد 18 ہو چکی ہے جبکہ اس حادثے میں جا افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان کے نام یہ ہیں محمد عاشق والد یار محمد عمر 55 سال شہزادی بی بی دختر محمد عاشق مرحوم عمر 19 سال،علیزہ بی بی دختر کامران عمر 6 سال ،عرصہ بی بی دخترکامران عمر 3 سال،عبدالرزاق ولد پیر بخش اعوان عمر 35 سال،محمد دلاور ولد محمد عمران بھٹی عمر 20 سال،محمد اسماعیل ولد محمد عمران بھٹی عمر 30 سال. سکنا ہے فہد ٹاؤن حامد پور کنورہ چوک ملتان،زرینہ بی بی دختر محمد رفیق بعمر 55 سال ملتان شہر میں دفنایا ۔
محمد سبحان ولد کامران ارائیں عمر چھ ماہ،کلثوم بی بی بیوہ عاشق حسین عمر 30 سال۔ شہناز بی بی زوجہ خادم حسین عمر 40 سال، خادم حسین والد امام بخش عمر 50 سال، محمد راشد والد عبدالرزاق عمر 28 سال، اعظم ولد امام بخش عمر 31 سال اورمحمد ذوالفقار والد طالب حسین عمر 35 سال شامل ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق چند ایک مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں