“سیاست نہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے: وزیراعظم شہباز شریف”

سیاست کا نہیں دہشتگردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔
کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی اندوہناک واقعہ ہوا،۔
جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جو نئی لہر آئی ہے۔
اس کے خاتمے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے جوانوں اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں زخمیوں کی عیادت کرکے آیا ہوں۔
، وہ انتہائی حوصلے میں تھے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ملال نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں