“رفیق ہمڑ کی بحالی کی سیاسی مداخلت: مالی اور اخلاقی کرپشن کے الزامات کے باوجود جامعہ زکریا میں واپسی”
ملتان(نمائندہ خصوصی) مالی ،اخلاقی کرپشن اور قتل جیسے سنگین الزامات میں ملوث ہوکرتین سال سے زائدجامعہ زکریا سے غائب رہنے والے انجینئررفیق ہمڑ کو باعزت بحال کرنے کے لئے ملتان کاایک سیاسی گھرانہ متحرک ہوگیاہے۔سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممبر سنڈیکٹ نے جامعہ زکریا کے مکھیا سے بھی خوشگوارملاقات کی ہے۔باخبر ذرائع سے معلوم ہواہےکہ رفیق ہمڑ جامعہ زکریا میں آئس،شراب اور دوسری نشہ آور اشیا کاروبار کرنے میں بھی ملوث رہاہے۔
جامعہ میں شراب نوشی کرکے غل غباڑہ کرتے ہوئے رفیق ہمڑ جامعہ زکریا کے مین گیٹ کی ہی پولیس چوکی کے ہتھے چڑھ گیاتھا اور حوالات کی سیر بھی کی۔جامعہ زکریا کےطلبا کو اسلحہ دے کر ماحول خراب کرنے جیسی وارداتوں میں ملوث رہنے والے رفیق ہمڑ کو ایک سیاسی خاندان نے پہلے این ایچ اے میں تعینات کرایا اور وہاں سے اسے یونیورسٹی میں انجینئربنوایا۔یونیورسٹی میں آنے کے بعد رفیق ہمڑ نے جہاں مالی طور پر کرپشن کی ہے وہاں اخلاقی طور پر اس کے خلاف کئی الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔
رفیق ہمڑ چار سال قبل ایک سٹیج کےاداکاراور ڈانسرعامرگوگی کے قتل کے مقدمہ میں بھی ملوث رہاہے۔مقتول عامر گوگی کے خاندان میں اس کی بوڑھی ماں کی طرف سے کیس کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے رفیق ہمڑ قتل کےالزامات کے باوجود کارروائی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ الیکشن میں رفیق ہمڑ اور اس کے کئی رشتہ داروں نے اس سیاسی خاندان کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے مخالف امیداروں کی انتخابی مہم چلاتے رہے جس سیاسی کاندان نے اسے این ایچ اے اور پھر جامعہ زکریا میں بھرتی کرایا۔
رفیق ہمڑاور اس کے رشتہ رشتہ داروں کی طرف سے جس خاندان کی الیکشن میں مخالفت کی گئی تھی اور اب اسی سیاسی خاندان کی سفارش پر اسے جامعہ میں دوبارہ باعزت بحال کرنے کی کوششیں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بتایاگیاہے کہ رفیق ہمڑ کی بحالی کے لئے سیاسی شخصیات نے جامعہ کے مکھیا سے بھی ملاقات کرلی ہے اور انہیں رفیق ہمڑ کوبحال کرنے کے لئے پارت دے دی گئی ہے۔ رفیق ہمڑ پر چانسلر کی طرف سے پیڈاایکٹ کے تحت انکوائری بھی کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جامعہ زکریا کے 7فروری کو ہونے والے سنڈیکٹ اجلاس میں رفیق ہمڑ کیس بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سینڈیکٹ اجلاس میں رفیق ہمڑ کیس کی مخالفت نہ کرنے کے لئے 6 ممبران کو منالیاگیاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں