چین کا جوابی وار، تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ
چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد
چین نے اپنی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز کے جواب میں امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کردیے۔
جس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی منشیات کے بہاؤ کو نہ روکنے پر چین کو سزا دینے کی کوشش کی تھی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو آخری لمحات میں معطل کر دیا تھا۔
اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایتوں کے بدلے میں 30 دن کے وقفے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں