منافع خوروں کے خلاف سندھ حکومت کی سخت کارروائی: نئے تھانے بنائیں جائیں گے
سندھ حکومت کا منافع خوروں کیلئے الگ تھانوں کے قیام کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا منصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
جس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔
اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
، فیصلے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کو روکنا ہے، تمام گڈاؤنز کو رمضان سے پہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں