وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف کا رمضان پیکیج یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جمرود میں پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکار کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا۔
، گزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں۔
جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں