الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 57 لائسنس جاری کردیئے گئے

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 57 لائسنس جاری، چارجنگ انفراسٹرکچر کی پالیسی بھی زیر غور

پاکستان میں الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، دو اور تین وہیلر گاڑیوں کیلئے 55 مینو فیکچررز جبکہ 4 وہیلر گاڑیوں کی اسمبلی کیلئے 2 لائسنس جاری کردیئے گئے۔
پاکستان کا الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ای وی پالیسی، پائیدار ترقی، خوشگوار ماحول اور توانائی کے مؤثر استعمال کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا۔
حکومت نئی ای وی چارجنگ انفرااسٹرکچر پالیسی اپنانے، اس کے فروغ اور مقامی پیداوار کو وسعت دینے کیئے کوشاں ہے۔
، دو اور تین وہیلر گاڑیوں کیلئے 55 مینو فیکچررز کو لائسنس جاری جبکہ 4 وہیلر گاڑیوں کی اسمبلی کیلئے 2 لائسنس جاری کردیئے گئے۔
چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
، جس میں فاسٹ چارجرز اور بیٹری سویپنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔
، چارجنگ پورٹس کے معیارات، لائسنسنگ کے عمل کی سادگی اور نئی عمارتوں میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں