کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا ۔
جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی گاتے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی۔
اور جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا ۔
جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں