امریکا میں غیر قانونی بھارتیوں کے خلاف سب سے بڑا ڈی پورٹ پروگرام
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا میں 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا ۔
جنہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکی فوج کا سی 17 ائیرکرافٹ 205 بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوگیا ہے۔
جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے۔
جس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ایک ابتدائی فہرست تیار کی ہے۔
جس میں بتایا گیا ہےکہ 18 ہزار بھارتی شہری بغیر قانونی دستاویزات کے امریکا میں مقیم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں