لہو بہانے والوں کو ظالم اور قاتل کے طور پر یاد رکھا جائیگا، شہباز شریف

شہباز شریف نے بھارت کو کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو تنازع کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
، خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔
، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
، لہو بہانے والوں کو تاریخ میں ہمیشہ ظالم اور قاتل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
، پاکستان کی امن پسندی کوئی کمزوری نہیں۔
، پاکستان جوہری ملک،جذبہ شہادت سے لیس، پیشہ ورانہ مہارت میں اپنا لوہا منوانے والی بہادر فوج ہمارے دفاع اور سلامتی کا آہنی حصار اور ناقابل تسخیر فصیل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
، خطے کے بہترین مفاد میں ہے بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں