مریم نواز کی ہونہار سکالر شپ سکیم – تمام طلبہ کے لیے یکساں مواقع

ہونہار سکالر شپ سکیم – وزیراعلیٰ پنجاب کی دیگر صوبوں کیلئے خوشخبری

سکالر شپ سکیم ،وزیراعلیٰ پنجاب کی دیگر صوبوں کیلئےبھی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی۔
،دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی۔
، وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں سیکنڈ ائیر، تھرڈ ائیراور فور تھ ا ئیرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضا بطہ منظوری دے دی ۔
،وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئےخصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم65فیصداہلیت مقررکی گئی ہے۔
، ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔
،تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے،دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔
مریم نوازنے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔
،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں