فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کوترجیح دینا قبول نہیں، اوآئی سی

او آئی سی کی مذمت – فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کو ترجیح دینا نامنظور

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کوترجیح دینا قبول نہیں۔
اوآئی سی نے امریکی صدر کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیانات فلسطینیوں کی زمین پرزبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کےعکاس ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیانات یواین قراردادوں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
، ٹرمپ کےبیانات میں خطےواستحکام کےامکانات ختم کرنےکےمترادف ہیں،۔
فلسطینی سرزمین پرآبادیاتی تبدیلی کاکوئی منصوبہ قبول نہیں۔
اوآئی سی نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی سےاسرائیلی قبضہ مکمل طور پر ختم کرایاجائے۔
، اور فلسطینیوں کی گھروں کومحفوظ واپسی یقینی بنائی جائ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں