خام لوہے اور اسٹیل پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع، سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

اسٹیل اور خام لوہا مہنگا ہونے سے تعمیراتی شعبے کو مشکلات کا سامنا

اسٹیل اور خام لوہا مہنگا، سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ اس ڈیوٹی کے باعث خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، ۔
جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
، جبکہ اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صنعتی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں