“نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالات”
لوکی فرگوسن کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن یو اے ای میں کھیلے جانے والی آئی ایل ٹی کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔
جس کے باعث ان کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ لوکی فرگوسن کے اسکین کی رپورٹس دیکھ کر ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ لوکی فرگوسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں