“پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پہلی چھ ماہ میں پوری کرلیں”
پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب
اسلام آباد: پاکستان پہلے چھ ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کردی ہے ۔
جس کے مطابق پاکستان پہلے چھ ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2900 ارب ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
جب کہ چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔
جب کہ زرعی آمدن پر ٹیکس پر عمل درآمد سے ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں