عالیہ خان کی پرفارمنس: شائقین کے دلوں پر راج کرنے کا عزم

عالیہ خان کی پرفارمنس: “نواں تماشہ” میں بہترین کردار کی پذیرائی

ملتان (خصوصی رپورٹر)لاکھوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ عالیہ خان نے کہاہے کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنےمعیاری پرفارمنس سے شائقین کے دلوں پر راج کر سکوں۔ اس کوشش میں اب تک کامیاب ٹھہری ہوں ۔اپنے زیر نمائش ڈرامہ نو اں تماشہ میں مین کردار ادا کر رہی ہوں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے ۔
جس پر میں اپنے تمام شائقین کی بے حد شکرگزار ہوں۔ شوبزسے تعلق رکھنے معروف سٹیج اداکارہ عالیہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کسی کی میراث نہیں انسان اپنے ذمہ کام کو محنت اور لگن سے نبھائے تو کامیابی کے ساتھ ترقی بھی حاصل کر لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تمام سینیئرز کی دل سے عزت کی ہے اور ان کے تجربے سے استفادہ کیا ہے جو ہمیشہ میرے کاآئے گا۔ میں نے اپنی شہرت اور کامیابی کو اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔
ریکس آڈیٹوریم میں زیر نمائش ڈرامہ نوا ں تماشہ میں میری پرفارمنس کو شاید شائقین نے ہمیشہ کی طرح پسند کر کے مجھے پذیرائی سے نوازا ہے میری آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ میں اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کر کے شائقین کے دلوں پر راج کر سکوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں