نواز شریف اور مریم نوازکی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات

“نواز شریف مریم نواز کی پنجاب اسمبلی ارکان سے ملاقات، عوامی خوشی اور اطمینان کا ذکر”

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے،لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر ر ہے ہیں۔
لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا،زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں،۔
مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے،ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا،مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22سے کم ہو کر12فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں