جامعہ زکریا:دو سابق وائس چانسلرزکے دورمیںکروڑوں کی کرپشن ثابت ،زبیر اقبال ودیگر کی طلبی

جامعہ زکریا کرپشن: 35 کروڑ کی بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر وائس چانسلر لاہور طلب

ملتان( خصوصی رپورٹر)جامعہ زکریاکے دو سابق وائس چانسلرزکے دورمیں35کروڑروپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہونے پر موجودہ وائس چانسلر لاہور طلب۔منصور اکبر کنڈی اور محمد علی شاہ کے ادوار میں تعمیراتی،ترقیاتی اور مرمت کے نام پر مالی غبن کئے گئے ہیں جو آڈپ پیروں میں ثابت ہوگئے ۔
بیشتر کرپشن مالی امور میں بھی کی گئی ہے۔ جامعہ زکریا میں 35کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیاں ،جوابدہی کیلئے وائس چانسلر سمیت جامعہ کے 3پراجیکٹ ڈائریکٹرز سمیت ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور خزانہ دار صوبائی درالحکومت طلب، 46آڈٹ پیروں کا جواب دیں گے ۔تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا میں 35 کروڑروپے سے زائد مالیت کی بے ضابطگیوں پر بننے والے46سے زائد آڈٹ پیروں کی جوابدہی کیلئے پنجاب ہائرایجوکشن آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے جامعہ زکریا کے انتظامی افسروں کو گزشتہ روز لاہور طلب کرلیا ہے ۔
جہاں وائس چانسلر زبیر اقبال غوری کی قیاد ت میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شیخ عمران ،پی ڈی مینٹینس اصغر بوہنہ ،پی ڈی الیکٹرک ونگ عبدالستار ملک ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ فرخ ارسلان صدیقی ،ٹریثرار صفد ر عباس لنگاہ اور ڈائریکٹر سٹیٹ کامران تصدق نے گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے کمیٹی روم میں مرحلہ وار آڈٹ پیروں کا جواب دیا۔
دستاویزات کے مطابق ان آڈٹ پیروں میں مختلف منصوبوں میں منظوری کے بغیر تبدیلی کرکے 3 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں،ٹیکنکل سینگشن کی مد میں 9 کروڑ80لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں ،5 کروڑ روپے کی ایڈمنسٹریٹو بے ضابطگیاں ،سرکاری خزانے کو4کروڑ 80 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچانے سمیت کروڑوں روپے مالیت کی مزید سنگین بے ضابطگیاں شامل ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں