“حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی موخر کرنے کا اعلان: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں”
حماس کااسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی موخرکرنے کا اعلان
حماس نےاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی موخرکرنے کا اعلان کر دیا، یرغمالیوں کی رہائی اگلے نوٹس تک موخر کردی ہے۔
حماس ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ3ہفتوں سے اسرائیل جنگ بندی کےخلاف ورزیاں کررہا ہے۔
اسرائیل شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ،اسرائیل امدادی سامان کے ٹرکوں کے داخلے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
،معاہدے کی تعمیل تک یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کافیصلہ برقراررہے گا،۔
یرغمالیوں کی ر ہائی میں تاخیر کافیصلہ اسرائیل کوپابند کرنے کیلئے کیا،غزہ پرقبضے سے متعلق منصوبے پرعسکری مذاحمت زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری ہے۔
اسرائیلی فورسز نے خاتون سمیت 3 فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا،غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کوشہیدکردیا۔
اسرائیلی جارحیت سے مغربی کنارے میں بے گھرافراد کی تعداد35ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں