“آئی ایم ایف پروگرام اور پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم پیشرفت”
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ایس ای سی پی کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔
،ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی، اصلاحات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کی معاشی ترقی، اصلاحات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔
،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں