“ایران کا انتباہ: جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے”
جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، ایران کا انتباہ
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طاقت کے استعمال کی دھمکی کو انتہائی تشویش ناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
برطانوی نیوز ویب سائٹ پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے یہ بات منگل کے روز اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں کہی۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی بھی دشمن کارروائی کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔
، اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں