“چاغی میں کمرشل بنیادوں پر زیتون کی پیداوار پر غور”

“چاغی میں زیتون کی کاشت کے لیے وفاقی حکومت کا اہم قدم”

چاغی میں کمرشل بنیادوں پر زیتون کی پیداوار پر غور
وفاقی حکومت ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت بلوچستان کے علاقے چاغی میں کمرشل بنیادوں پر زیتون کی کاشت پر غور کر رہی ہے۔
زیتون کی کاشت کے ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق چاغی کے علاقے تفتان کے علاوہ بھرامچہ، امین آباد، سیندک، چھتر میں زیتون کی کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
، جہاں ہزاروں ہیکٹر زمین دستیاب ہے اور ان علاقوں میں زیتون کی موزوں اقسام کاشت کی جاسکتی ہیں۔
سابق چیئرمین سینیٹ و سینیٹر صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
، جس میں بلوچستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بلوچستان میں زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے چاغی میں ’پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی)‘ کے قیام پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران صوبے میں زرعی صورتحال، زراعت کی بہتری اور اس میں تبدیلی سے متعلق امور زیر غور آئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں