“شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے کو مسترد کردیا”
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالے جانے کے بعد موقف سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں فی الحال پارٹی کے حوالے سے اپنا موقف موخر کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا اپنا نہیں ہے۔
، مخصوص لوگ جو ان سے ملتےہیں انہوں نےغلط باتیں ڈالی ہیں۔
، یہ ان کا فیصلہ اس لئے نہیں ہوسکتا کیونکہ انہوں نے مجھے سنا ہی نہیں۔
، چند مخصوص لوگ بانی پی ٹی آئی سے مل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریقین میں پارٹی میں تنازع بنتا ہے تو پارٹی فریق نہیں بنتی۔
، پارٹی تحقیقات کر کے ذمہ دار کو اجتناب برتنے کا کہتی ہے ۔
لیکن میرے معاملے میں تو پارٹی روز اول سے فریق بنی ہوئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں