“امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ: عالمی تجارتی جنگ”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں اور حریفوں دونوں پر ’جوابی ٹیرف‘ عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے،۔
جس سے بین الاقوامی تجارتی جنگ میں ڈرامائی تیزی آئے گی اور جس کے حوالے سے ماہرین اقتصادیات نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اوول آفس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تجارتی معاملات میں اکثر امریکی اتحادی ہمارے دشمنوں سے بدتر رہے ہیں۔‘
ٹیکس کی شرح ہر امریکی تجارتی پارٹنر کے مطابق رکھی جائے گی۔
اور اس کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) سمیت مختلف عوامل پر غور کیا جائے گا۔
، یعنی ہر ملک پر اتنا ہی جوابی ٹیکس ہوگا جتنا وہ امریکی مصنوعات پر لگاتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں