“بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام – پی پی قیادت کا سرفراز بگٹی پر اعتماد”

“بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام، پی پی نے وزیراعلیٰ بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا”

بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام
پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔
پی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کے لئے سرگرم تھے۔
اور انہوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائیں تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں