امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آرہی ہے،امریکی صدر

“امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر: صدر کا تجارتی خسارہ اور حکومتی اخراجات میں کمی کا عندیہ”

امریکی صدر کا میامی میں سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آرہی ہے۔
، امریکی سٹاک مارکیٹ اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پہلے دن ہی فارن فنڈنگ منجمد کر دی ۔
، وفاقی بھرتیوں پر پابندی لگائی، ہم نے 4 ہفتوں کے دوران انتظامیہ میں بہت اہم تبدیلیاں کیں۔
، بائیڈن انتظامیہ 4سال میں کوئی تبدیلی نہ لاسکی،امریکا خوبصورت ملک ہے۔
، لوگوں کو یہاں رہنا چاہیے،ایلون مسک نے محکمہ حکومتی کارکردگی میں سربراہ کے طور پر بہت اچھا کام کیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیشہ ہائی آئی کیو رکھنے والے لوگوں کو پسند کرتا ہوں ۔
،ٹیکس دہندگان کے ضائع ہونے والے اربوں ڈالر بچا رہے ہیں۔
،اس رقم کو ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنےکیلئے استعمال کرینگے۔
، سرکاری اخراجات میں کمی اور میکسیکو سرحد کو محفوظ بناناہے، ٹیرف لگانے سے امریکی تجارتی خسارہ میں کمی ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں