“معیاری تعلیم جنوبی پنجاب: ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی کی اہم باتیں”
ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ تعلیم اخلاقی اور سماجی تربیت کے ذریعے ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں قائم پبلک سکولز تمام طبقے کے سٹوڈنٹس کو وہی معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔
جو بھاری فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں میں دستیاب ہیں۔ یہ بات انہوں
نے ملاقات کے لئے آنیوالے خانیوال پبلک سکول و یونیورسٹی کالج کے پرنسپل پروفیسر حافظ محمد راشد سعید رانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ معیاری تعلیم سے تخلیقی صلاحیتیں، تحقیقی رحجان اور تنقیدی سوچ پروان چڑھتی ہے جبکہ رہ سٹیم طلباء و طالبات کی تخلیقی سوچ کو پہنے کا موقع نہیں دیتا۔
فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے لئے ہنر مند نسل تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں بی ایس کلاسز کے اجراء کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم پر فوکس کرنا ضروری ہے۔
پرنسپل خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج پروفیسر حافظ راشد رانا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے تعلیمی ادارے میں تین ہزار سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں جنہیں 150 قابل اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں اور سٹوڈنٹس کے پک اینڈ ڈراپ کے لئے 25 بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکول میں 10 ہزار درختوں پر مشتمل اربن فاریسٹ پارک قائم کیا گیا ہے۔ پرنسپل نے تعلیمی ادارے کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کرنے پر سابق ڈپٹی کمشنر ز عمر شیرازی اور سلمان لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں