عظمیٰ بخاری کا بیان: تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچا
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔
،یہ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جسکا دل چاہے منہ اٹھا کہ پہنچ جائے،کوئی ضابطہ نا ہو۔
، جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو “مظلومیت کارڈ” کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی ،جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپگنڈا مہم چلاتے ہیں۔
،تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے ،۔
جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی انکی ہر کال کو اوورسیز نے ریجیکٹ کیا ۔
،نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں