امریکی امداد کی معطلی؛ افغانستان معاشی بحران کا شکار

افغانستان معاشی بحران کا شکار: امریکی امداد کی معطلی کا سنگین اثر

امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔
افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے، ۔
سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے،۔
امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے،۔
امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے،۔
2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے ۔
جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی اداروں نے منجمد کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں