پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے

پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے: ڈی ریگولیشن فیصلے پر تنازعہ

پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یک طرفہ فیصلے کو مسترد کردیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے آج شام ہنگامی اجلاس اور کل پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ہے۔
جب کہ ڈیلرز نے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں آج سے بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن سمیع خان نے کہا کہ حکومت نے ڈی ریگولیشن کا یک طرفہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال سمیت ہر طرح کا احتجاج کیا جاسکتا ہے۔
سمیع خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سمیت تمام فیصلے آج ہنگامی اجلاس میں کیے جائیں گے ۔
جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مصدق ملک کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں