پاک بھارت میچ پر حارث رؤف کا بیان: کرکٹ میچ کی طرح کھیلیں گے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں۔
، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، ۔
جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں