“پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خرید و فروخت سمیت اہم معاہدوں پر دستخط”

“پاکستان اور آذربائیجان نے ایل این جی خرید و فروخت سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے”

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کے ترمیمی معاہدے سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد باکو میں ہوا۔
، وزیراعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدے، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
آذر بائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پی ایس او ایل اور ایس او سی اے آر ٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوگئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ اپنے بھائی شہباز شریف کو آذربائیجان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
، ایک سال پہلے وزیراعظم پاکستان نے آذربائیجان کا دورہ کیا تھا، میں خود بھی پاکستان کے دورے پر جاچکا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔
، خطے کی صورتحال، سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
، دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری پر خوشی ہے۔
، دونوں ممالک کی تجارت کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں