“روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد: ملتان میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی”

“ملتان میں روڈ سیفٹی پر پروگرام: سکولز میں آگاہی کی کوششیں”

ملتان(نیوز رپورٹر)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول ملتان کینٹ میں روڈ سیفٹی سمینار کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد، انچارج ایجوکیش یونٹ سہیل احمد انسپکٹر نے سکول کے طلباء کو لیکچر دیا۔
سکول میں پلے کارڈز و بینرز بھی سجائے گئے جن پر روڈ سیفٹی پیغامات درج تھے۔
ماسٹر ٹرینر پروگرام کے تحت سکول کے اساتذہ میں کتابچے تقسیم کیے گئے۔
ٹریفک کڈز پروگرام کے تحت سوال جواب کے سیشن کے بعد ٹریفک کڈز سلیکٹ کیے گئے اور انہیں کڈز کارڈ تقسیم کیے گئے۔
ٹریفک کڈز سکول و کالجز میں روڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری کروانے کیلئے ٹریفک پولیس کے نمائندے ہیں۔
سہیل احمد انسپکٹر سے میٹنگ کے دوران پرنسپل سکول نے روڈ سیفٹی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام اور موٹرسائیکل پر سکول آنے والے طلباء سے ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی پاسداری کروانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں