چولستان کے رہائشیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا
اوچ شریف (خبر نگار) حکومت کا شاندار پنجاب کے نام سے میگا ٹورسٹ منصوبہ، پنجاب ٹورازم اینڈ ہیر پیچ اتھارٹی ایکٹ 2024ء کے تحت اوچ شریف کے تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ آثار قدیمہ اور تاریخی مقدس مقامات کی حفاظت اور بحالی کے لیے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ماسٹر پلان تیار۔
بر صغیر پاک وہند کے عظیم تاریخی شہر اوچ شریف کے آثار قدیمہ زمانہ قدیم کے تہذیب یافتہ انسان کا پتہ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے ورلڈ ہیر پیچ سائٹ نے اوچ شریف کے چار مقامات کو عالمی ورثہ قرار دیتے ہوئے اپنی واچ لسٹ میں شامل کیا ہے۔
، جب کہ پنجاب حکومت نے شاندار پنجاب کے نام سے میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب ٹورازم اینڈ ہیر پیچ اتھارٹی ایکٹ 2024ء کے تحت اورچ شریف کے تاریخی مقامات کو قومی و محفوظ دور یہ قراردے کر ان کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے آثار قدیمہ اور تاریخی مقدس مقامات کی حفاظت اور بحالی کے لیے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ماسٹر پلان او چشریف میں مزارات جن کے گرد 2 سو میٹر کے اندر تمام تجاوزات ہٹانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا تیار کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابقہ فیصلے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے 1985ء کے خصوصی مقامات کے قانون تحفظ کو بروئے کار لایا جائے گا۔
ذرائع کے کے مطابق اس حکومتی اقدام کا مقصد اوچ شریف کی تاریخ کو محفوظ کر کے اسے موسمی تغیرات اور امتداد زمانہ کے ہاتھ برباد ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ یہاں سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین سڑکیں، انفراسٹرکچر، اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں