گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ

“سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ”

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔
پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں آلٹو وی ایکس آر ایم ٹی، وی ایکس آر اے جی ایس اور وی ایکس ایل اے جی ایس بالترتیب 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار اور 30 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھا کر 28 لاکھ 27 ہزار، 29 لاکھ 89 ہزار اور 32 لاکھ 40 ہزار روپے کردی گئیں۔
، یعنی ان ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح تین دہائیوں پرانی سوزوکی راوی کی قیمت 18 لاکھ 56 ہزار روپے سے بڑھا کر 19 لاکھ 56 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
جو کہ ایک لاکھ روپے کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
کمپنی نے آلٹو کے تمام ویریئنٹس میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ صارفین کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اپ گریڈیشن کو قرار دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں