“غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا”
غیر قانونی طور پر دیگر ممالک میں مقیم 106 پاکستانی ڈی پورٹ
غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کردیا گیا جو آج وطن واپس پہنچیں گے۔
دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانی تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔
، پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
، 106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
، ان غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر سائپرس سے اسلام آباد پہنچے گا۔
، طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں