“عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان”
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باعث یکم مارچ سے شروع ہونے والے 15 دنوں کے لیے جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو حتمی تخمینے کے مطابق ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 4 سے ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،۔
جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر سے بھی کم کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے-
، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں