“غریب کی زمین سرکاری ظاہر کرنا: ملتان میں 10 کنال اراضی کا تنازعہ”
ملتان(وقائع نگار)غریب شہری کی10کنال گندم کی فصل پر ہل چلانے کا معاملہ سرکل انچارج نائب تحصیلدار اور پٹواری آمنے سامنےآگئے۔
پٹواری نے واضح کردیا کہ 10کنال ملکیتی اراضی کوسرکاری بنانے کے معاملہ میں اگر اس سے قربانی کا بکرابنایا گیا توپھر1400کنال سرکاری رقبہ پر قابض تمام افراد کےخلاف بلاتخص رپورٹ تیار کروں گا۔
حلقہ پٹواری کےاعلان کے بعد سرکاری رقبہ پر قابض افراد پریشانی کا شکار ہوگئے معاملہ کو افہام تفہیم سے نمٹانے کےلئے کوشش شروع تحصیلدار کی طرف سے متاثرہ کو کبھی زمین دریا میں ڈالنے کی دھمکی تو کبھی پیارے سے لبھانے کی کوشش۔
زرائع کے مطابق موضع شیرشاہ جوکہ 9ہزار200ایکڑ سےزائد رقبہ پر مشتمل ہے میں سے1400کنال رقبہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے جس پر حصہ بقدر جثہ کے حساب سے مختلف لوگ قابض ہیں جن میں مختیار نامی شخص بھی شامل ہے بتایا جاتا ہے۔
کہ مزکورہ شخص نے اسسٹنٹ کمشنر صدر،سرکل انچارج نائب تحصیلدار کو گمراہ کرکے اپنے غریب ہمسائے اعجاز نامی شخص کی10کنال ملکیتی اراضی کوسرکاری اراضی ظاہر کروا کر32/34کی کروا کر گندم اور سبزچارہ کی فصل پر ہل چلوا دیا تھا جس کے بعد شخص مزکورہ نے تحصیلدار کو پرتکلف کھانا بھی کھلایا تھا۔
غریب کی زمین کو سرکاری زمین ظاہر کرکے کھڑی فصل کو برباد کرنے کے بعد مختیار نامی شخص کی طرف سے کھلائے جانے والے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی تھی-
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں