سٹیج اداکارہ ثمرہ نور کا پیغام: محنت، پرفارمنس اور شائقین کی پذیرائی
ملتان (کلچرل رپورٹر )دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اب تک جتنا بھی کام کیا۔
لوگوں نے اسے پسند کر کے ہمیشہ مجھے پذیرائی سے نواز ان خیالات کا اظہار شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف سٹیج اداکارہ ثمرہ نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کسی کی میراث نہیں انسان اپنی جستجو اور لگن سے ہر مشکل سے مشکل منازل کو حاصل کر ہی لیتا ہے۔
رائٹر ڈائریکٹر زوار حسین اپنی فٹنس کو بہتر کرنے ہیں بلوچ شو بز انڈسٹری کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔
ان کے زیر سایہ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ھے جو ہمیشہ میرے کام ائے گا اپنی فٹنس اور پرفارمنس کو بہتر کرنے کے لیے روزانہ باقاعدگی سے دو گھنٹے ڈانس کے ساتھ ساتھ ورزش کی کلاس لیتی ہوں۔
اج کل اپنے دو ائٹم سونگ تیار کر رہی ہوں جو کہ عید پر زیر نمائش ڈرامہ میں پیش کروں گی۔
میں اپنے تمام چاہنے والوں کی دل سے قدر کرتی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ کی طرح پذیرائی سے نوازا ہے۔
میں ائندہ بھی کوشش کروں گی کہ اپنی بہترین پرفارمنس سے اپنے شائقین کے دلوں پر راج کر سکوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں