شمالی کوریا کرپٹو کرنسی کی چوری میں ملوث: امریکا کا الزام

شمالی کوریا کی کرپٹو کرنسی چوری: امریکا کی ایف بی آئی کی تحقیقات

1.5 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی چوری میں شمالی کوریا ملوث: امریکا
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں ملوث ہے۔ڈ
دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ اس کے کرپٹو کرنسی ایتھیریم سے 4 لاکھ لوٹ لیے گئے۔
کمپنی کے مطابق حملہ آوروں نے ٹرانزیکشن کے دوران سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اثاثوں کو نامعلوم پتے پر منتقل کیا۔
امریکی حکومت نے پیانگ یانگ پر چوری کا الزام عائد کیا،۔
اور ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شمالی کوریا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے ورچوئل اثاثوں کی چوری کا ذمہ دار ہے۔‘

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں