سہولت رمضان بازار ملتان میں چینی اور آٹے کے کاؤنٹرز قائم، ڈپٹی کمشنر کا دورہ

ملتان میں سہولت رمضان بازار: چینی اور آٹے کے کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کو ریلیف

ملتان( خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں سہولت بازار مکمل فعال کردیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں م سہولت رمضان بازار میں سستا چینی کاؤنٹر ،آٹا پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء خوردونوش کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش ضلعی انتظامیہ کے موثر انتظامات کا ثبوت ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سہولت رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ اور مارکیٹ کمیٹی حکام نے اس موقع پر سہولیات پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ رمضان المبارک میں تاریخی ریلیف پیکچ فراہم کیا ہے جبکہ عوام کو ماہ رمضان میں مہنگائی سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔
محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 130

روپے چینی کی فروخت کیلئے 11 کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ آٹا سمیت تمام اشیاء خوردونوش پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں