یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار

یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی صدر ٹرمپ سے تلخ کلامی: معافی نہ مانگنے کا فیصلہ

یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا۔
، آپ ہماری وجہ سے اس جنگ سے صحیح سلامت نکل سکتے ہیں۔
اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا عسکری سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں میں ہی ختم ہوجاتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں