اسٹیٹ بینک کا اعلان: 3 مارچ کو تمام بینک عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک کا فیصلہ: 3 مارچ کو تمام بینک بند رہیں گے، زکوٰۃ کی کٹوتی کی تعطیل

اسٹیٹ‌ بینک کا تمام بینک 3 مارچ کو بند رکھنے کا اعلان
کراچی : ملک بھر کے تمام بینک 3 مارچ بروز پیر عوامی خدمات کیلیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بینک دولت پاکستان پیر 3 مارچ 2025 کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے یہ دن ’’بینک تعطیل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے ماسوائے عوام سے لین دین دفتر میں حاضر ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں