“رمضان المبارک میں ملتان کا جامع ٹریفک پلان: شہر میں ٹریفک کی روانی کے لیے اہم فیصلے”
ملتان(نیوز رپورٹر )سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر جامع ٹریفک پلان جاری، غلہ منڈی، سبزی منڈی، شاپنگ سنٹرز اور رمضان بازاروں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے روڈ یوزرز کی مشکلات کے پیش نظر ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔
جس کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور ٹریفک ڈیوٹی کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری ہیں۔ گلگشت میں گردیزی مارکیٹ اور حسین آگاہی بازار میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بیرئیرز کی مدد سے ٹریفک کنٹرول کی جا رہی ہے۔
بیرئیر پوائنٹ پر موجود سٹاف سے رہنمائی حاصل کریں۔ بوسن روڈ پر کٹ انتسار کو بند کیا گیا ہے۔ سکول ٹائم میں آفیسرز کالونی سے شہری شنگریلا بیکرز یا عسکری بینک کی طرف سے بوسن روڈ پر آنے کی بجائے شمس آباد چوک کی طرف سے چونگی نمبر 9 کی طرف آئیں۔ شہری ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بوسن روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں