واسا یا ایم ڈی اے:تقرر و تبادلے کا اختیار آخر کس کے پاس،درخواستیں یکجا کرنیکی ہدایت

“واسا یا ایم ڈی اے: تقرر و تبادلے کا اختیار آخر کس کے پاس؟ ہائی کورٹ کا فیصلہ”

ملتان (نمائندہ خصوصی) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مسعود عابد نقوی نے واسا کے افسران کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کی جس پر جسٹس انوار حسین اور جسٹس اویس خالد نے بھی اپنی زیر سماعت ہٹ درخواستیں سینئر جج کو بھجوا دیں۔
ڈائریکٹر ریکوری انجم الزماں کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر ریکوری کی پوسٹ انیسویں گریڈ کی ہے اور اس کے تقرر تبادلے کا اختیار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے پاس ہے اور واسا ایم ڈی اے کا ذیلی ادارہ ہے۔
جبکہ فریق مخالف عبدالسلام کے وکیل محمد قدیر اصف طور کا موقف تھا کہ یہ گریڈ 17 کی پوسٹ ہے اور گریڈ 17 اور 18 کے افسران کی تقرری اور تبادلہ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر کے دائرہ اختیار میں ہے۔اب اس کیس کی سماعت کیلئے سینئر جج فیصلہ کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں