“ملتان میں سٹی ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی پروگرام: طالبات کو سیف ڈرائیونگ ٹپس”

“سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے سٹی گرلز کالج میں روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا”

ملتان(نیوز رپورٹر )چیف ٹریفک افیسر سردار موارہن خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ ونگ کی طرف سے سٹی گرلز کالج میں روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔
طالبات کو سیف ڈرائیونگ ٹپس کے حوالے سے لیکچر دیے گئے۔ روڈ سیفٹی موضوعات پر تقریری مقابلے میں طالبات نے شرکت کی جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے ماسٹر ٹرینر ٹریننگ پروگرام کے تحت سٹاف میں روڈ سیفٹی پمفلٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں