عمران خان کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری

“عظمیٰ بخاری کا بیان: عمران خان کو جیل میں کھانا نہ دینے کا الزام من گھڑت”

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں،۔
جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت،سبزیاں ،دالیں ،چقندر کا جوس مل رہا ہے۔
، عمران خان کو کافی،بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔
، بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔
، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے انکے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں