اسٹیون اسمتھ کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ: شاندار سفر کا اختتام
آسٹریلوی کپتان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب رہیں گے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 35 سالہ اسٹیون اسمتھ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد اپنے ساتھیوں کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی میں کپتان کی ذمے داری ادا کرنے کے باوجود 2027 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ سفر بہت اچھا رہا ہے اور میں نے اس کے ہر منٹ کو پسند کیا ہے‘،۔
’بہت سے حیرت انگیز اوقات اور حیرت انگیز یادیں ہیں۔
، ٹیم کے بہت سے شاندار ساتھیوں کے ساتھ 2 ورلڈ کپ جیتنا ایک بڑی خاص بات تھی۔
\
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں