امریکا کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کیساتھ شراکت داری کے عزم کا اظہار

امریکا کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے:وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستا ن کے کردار کا اعتراف کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس کے پی کے آپریشنل کمانڈر شریف اللہ جو کہ افغانستان کا شہری ہے اور ایک مطلوب دہشت گرد ہے، کو پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران گرفتاری کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مظاہر سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں، اس کوشش میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80,000

سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں نے جانیں قربان کیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں