“ملتان روڈ سیفٹی ورکشاپ اختتام پذیر، ڈرائیوروں کو سیفٹی قوانین سے آگاہی”

“چیف ٹریفک افیسر سردار موارہن خان کا ملتان روڈ سیفٹی ورکشاپ میں اہم خطاب”

ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ٹریفک افیسر سردار موارہن خان کی جانب سے تین روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ میں شریک NTDC کے سٹاف ممبرز اور ڈرائیوران سے ملاقات کی اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے این ٹی ڈی سی افس میں جاری تین روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ اختتام پذیر۔
ورکشاپ میں انچارج ایجوکیش یونٹ سہیل احمد انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔
سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ورکشاپ کے حوالے سے ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی لیکچر دیے گئے۔
سٹاف ممبرز اور ڈرائیوران کو ملٹی میڈیا کے ذریعے روڈ سیفٹی ویڈیوز دکھائی گئیں۔
ورکشاپ کے دوران سٹاف ممبرز نے بھرپور شرکت کی اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں